12 اکتوبر 2014 - 09:58
امریکہ: میسوری میں سینکڑوں لوگوں کا احتجاج

امریکہ کی ریاست میسوری کے سینٹ لوئیس شہر میں پولیس کی بربریت کے خلاف مسلسل تین دنوں سے مظاہرہ جاری رہے جس کے دوران سیکڑوں لوگوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ریاست میسوری کے سینٹ لوئیس شہر میں پولیس کی بربریت کے خلاف مسلسل تین دنوں سے مظاہرہ جاری رہے جس کے دوران سیکڑوں لوگوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ یہ لوگ پولیس کے ہاتھوں ایک اور نہتے سیاہ فام کے قتل کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔ جمعہ کو سینٹ لوئیس میں مظاہرین نے پولیس کی بربریت کے خلاف نعرہ لگاتے ہوئے بارش میں سینٹ لوئیس کے عدالت کی عمارت تک مارچ کیا۔ ان لوگوں نے پولیس کے ہاتھوں 18 سالہ وونڈیرٹ میيرز جونیئر کے قتل کی مخالفت میں مظاہرے شروع کئے تھے۔ امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں مزید نوجوان کا قتل ایسی صورت میں ہوا ہے جب دو ماہ قبل فرگوسن شہر میں 18 سالہ مائیکل براؤن کو ایک پولیس اہلکار نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا جس کے بعد وسیع پیمانے پر مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔ پولیس کے ہاتھوں میيرز کے قتل کے خلاف احتجاج میں جمعرات رات کا مظاہرہ اس وقت بےقابو ہو گیا جب پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ تازہ مظاہروں میں شریک افراد ولسن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ امریکہ میں سیاہ فام رہنماؤں کا مطالبہ ہے کہ محکمہ انصاف میيرز کے قتل کے واقعے کی تفتیش کروائے۔ سینٹ لوئیس میں جمعہ سے پیر تک ہونے والے مظاہرے میں انسانی حقوق کی تنظیم کے ارکان بھی شامل ہو رہے ہیں۔ امریکہ میں پولیس اوسطا ہر سال 1000 افراد کو فائرنگ میں موت کے گھاٹ اتار دیتی ہے جبکہ ان واقعات میں مرنے والے ایک چوتھائی نہتے ہوتے ہیں۔

.......

/169